معیشت غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان میں کاروبار کم کرنے کی وجوہات؟ معاشی ماہریں کے مطابق پاکستان میں کاروبار کے لیے حالات سازگار نہ ہونے، ٹیکسوں کی بھرمار، بجلی کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث لوگوں کی قوت خرید میں کمی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے بزنس کم یا ختم کر رہی ہیں۔