غیر سرکاری تنظیم کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موسم گرما میں دیگر شہروں کی طرف نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد ضلع جیکب آباد کی کُل آبادی کے 40 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ان میں سے اکثریت کا تعلق ضلع کے دیہی علاقوں سے ہے۔