بلاگ کیا پاکستان کا دفاعی بجٹ تعلیم اور صحت کے بجٹ سے زیادہ ہے؟ آبادی کی اکثریت بالشمول اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، رائے ساز، اینکرز، حتیٰ کہ جامعات کے اساتذہ بھی ایک مغالطے کا شکار نظر آتے ہیں کہ پاکستان دفاع پر بہت زیادہ اور اس کے مقابلے میں تعلیم اور صحت پر بہت کم خرچ کرتا ہے-