زاویہ احمد نجار غزہ میں میری جائے پیدائش تباہ، اب میرا وطن کہاں ہے؟ سرحد پر اسرائیلی اہلکار نے میرے پاسپورٹ پر سرسری نظر ڈالی، لیکن اس کی نظریں فوراً میری جائے پیدائش پر جا ٹکیں۔ ’غزہ‘، وہ دھیرے سے بڑبڑایا اور بس یونہی دروازے بند ہو گئے۔