پاکستان بلوچستان کا ’30 ہزار افراد کو بیرون ملک ملازمت‘ دلوانے کا منصوبہ ’چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام‘ کے تحت ابتدائی مرحلے میں تقریباً چھ ہزار نوجوان سعودی عرب روانہ کیے جا چکے ہیں جن کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے برداشت کیے۔