’زیب اینڈ ہانیہ‘ بینڈ کی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں

ہانیہ اسلم کی موت کی تصدیق ان کی کزن اور ساتھی گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ 

ہانیہ اسلم کی موت کی تصدیق ان کی کزن اور ساتھی گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی (مہوش رحمان)

کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والے بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی  گلوکارہ ہانیہ اسلم 11 اگست (اتوار) کو انتقال کر گئیں۔ وہ انتالیس سال کی تھیں۔

ہانیہ اسلم کی موت کی تصدیق ان کی کزن اور ساتھی گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

زیب بنگش نے اپنے انسٹاگرام پر’ ہنینی‘ کے کیپشن کے ساتھ ہانیہ اسلم کی تصاویر شئیر کیں، جن پر عام انسٹا صارفین کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے بھی تعزیتی کلمات لکھتے ہوئے ان کے کام کو یاد کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zeb @zebbangash)

ہانیہ اسلم پہلی بار 2007 میں اپنی کزن زیب النسا بنگش کے ہمراہ زیب اور ہانیہ کی جوڑی کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں۔

دونوں نے پاکستان کے کوک سٹوڈیو پر اپنے ہٹ گانے ’چل دیئے‘ سے بڑی شہرت حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2014 میں وہ  گروپ چھوڑ کر پڑھائی کی غرض سے کینیڈا منتقل ہو گئیں اور وہیں انہوں نے اپنے سولو کیریئر کا  آغاز کیا۔

کینیڈا سے وہ ایک کامیاب موسیقار، پروڈیوسر، انجنیئر اور کمپوزر بن کر لوٹیں اور کوک سٹوڈیو میں بھی پرفارم کیا۔

زیب اور ہانیہ کی اس جوڑی نے پشتو، اردو، دری اور ترکی میں بھی گانے گاتے ہوئے پاپ کو لوک موسیقی کے ساتھ ملا کر ایک متنوع کام تخلیق کیا۔

2009 میں انہوں نے کوک سٹوڈیو میں جاوید بشیر، نوری، عاطف اسلم، علی ظفر اور سٹرنگز کے ساتھ ’پیمونا‘، ’چپ‘ اور ’چل دیے‘ پرفارم کیا۔

زیب اور ہانیہ کوک سٹوڈیو 2،3 اور 6 میں پرفارم کر چکی ہیں۔

ہانیہ کے انتقال کی خبر نے ناصرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک انڈیا میں بھی میوزک برادری کو شدید صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا۔ انڈین میوزک کمپوزر اور گلوکار سوانند کرکیرے سمیت نمایاں شخصیات نے آن لائن پیغامات میں اپنے غم کا اظہار کیا۔

کرکیرے نے اپنی آخری گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کیے، جس میں ہانیہ کے آس پاس کے لوگوں پر گہرے اثرات کی نشاندہی ہوتی تھی۔

ایک تقافتی میگزین یولین کو جون 2020 میں ایک انٹرویو میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ’میں نے موسیقی کی پیروی شروع کی یا موسیقی نے میرا تعاقب کرنا شروع کیا۔ میں ہمیشہ سے موسیقی پسند کرتی تھی، تقریبا جنون کی سطح تک۔ مجھے مبہم طور پر یاد ہے کہ جب میں 4 یا 5 سال کی تھی تو سوچتی تھی کہ تمام موسیقار کیسٹ کے اندر کیسے فٹ ہوتے تھے۔ ‘

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گٹار سیکھنا شروع کیا اور اپنی انڈر گریجویٹ ڈگری کے دوران گیت لکھنے کی کوشش کی۔ 2001 میں گانا ’چپ‘ جو میرے کزن زیب [بنگش] کے ساتھ مل کر گایا تھا وائرل ہوا، جس کی وجہ سے زیب کے ساتھ طویل مدتی تعاون کا آغاز ہوا۔ ہم نے پاکستان کے بہترین موسیقاروں کے ساتھ اپنا البم ریکارڈ کیا، سفر کیا، روحیل حیات اور اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین