حسن علی کرکٹ کے میدان سے فیشن ریمپ پر

لاہور میں جاری عروسی ملبوسات کے فیشن شو میں پاکستانی بولر حسن علی بھی شیروانی پہنے ریمپ پر دکھائی دیے۔

5

لاہور میں جاری عروسی ملبوسات کے فیشن شو میں پاکستانی بولر حسن علی بھی شیروانی پہنے ریمپ پر دکھائی دیے۔

حسن علی نے معروف ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کی تیار کردہ شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریمپ پر اترتے ہی حسن علی اپنے مخصوص انداز میں پہلے زمین پر جھکے، پھر اٹھ کر دونوں ہاتھ پھیلا کر حاضرین کی داد وصول کی۔

حسن علی کا یہ انداز 2017 کی عالمی چیمپیئنز ٹرافی میں کافی مقبول ہوا تھا جو وہ ہر وکٹ لینے کے بعد اپناتے ہیں۔

ہمایوں عالمگیر کی تیار کردہ سنہری شیروانی اور سیاہ پاجامے میں حسن علی نے خوب داد سمیٹی۔

ہمایوں عالمگیر کی پیش کردہ یہی خصوصی کلیکشن ’نوابزادہ‘ کے نام سے پیش کی گئی جسے شاہی اور امرا کے لیے مختص انداز کو ملحوظِ خاطر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ جو معاشی طور پر اعلیٰ طبقے کی شادی کی تقریبات میں زیب تن کیے جاسکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل