ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنا ہے؟ تو پھر بھیجیں اپنی تصاویر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ 2019 میں اب سو سے بھی کم دن رہ گئے ہیں ایسے میں شائقین کرکٹ کو مزید قریب لانے کے لیے آئی سی سی کچھ نیا کر رہا ہے۔

فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ 2019 میں اب سو سے بھی کم دن رہ گئے ہیں، کسی بھی میچ کو عالمی مقابلوں کے پیرایے میں دیکھا اور کھیلا جا رہا ہے، سینما گھروں، تفریحی مقامات پر میچ دکھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایسے میں کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے بھی کرکٹ کے مداحوں کے لیے بھی کچھ دلچسپ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وہ اعلان یہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کون کیسے کرکٹ کھیلتا ہے اسے تصویر یا ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر دوسروں کے ساتھ شیئر کریں اور مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا موقع حاصل کریں۔

ویسے یاد رہے کہ مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں پر کھیلا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ہیش ٹیگ WorldwideWickets# کے نام سے جاری کیا ہے جس کو ٹیگ کر کے آپ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے اور ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل تک جاری رہے گی۔

اس ہیش ٹیگ کے ساتھ بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سے بہترین کا انتخاب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ 2019 کے سفیر کریں گے۔

بہترین تصاویر اور ویڈیوز کے انتخاب کا طریقہ کار بھی انتہائی دلچسپ ہے۔ پہلے تو کرکٹ ورلڈ کپ کے سفیر چند بہترین پوسٹس کا انتخاب کریں گے اور پھر ان پوسٹس میں سے مداحوں ہی کی جانب سے جس پوسٹ کو سب سے زیادہ لائک ملیں گے وہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے لارڈز جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اب تک 148 ممالک سے 30 لاکھ سے زائد افراد ٹکٹوں کی درخواست کر چکے ہیں۔

تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس ہیش ٹیگ کے ذریعے اب میلبرن سے مینچیسٹر اور کابل سے کینڈی تک مزید شائقین کرکٹ کو اپنے کرکٹ کھیلنے کے انداز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹکٹ جیتنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

اس ہیش ٹیگ پر اب تک بھیجی جانے والی چند تصاویر اور ویڈیوز دیکھیے:

 

یہ بھی دیکھیے

 

اسی طرح انڈیا کے زیر انتظم کشمیر سے ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا: ’اس کا مقصد ٹکٹ جیتنا نہیں، بس کرکٹ کا جنون دکھانا ہے۔‘

 

پاکستان سے ایک صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ