'سائیکل اس لیے ملی تاکہ ہم سکول جلدی پہنچ جائیں'

نجی تنظیم کی جانب سے سائیکلیں ان بچیوں کو دی گئی ہیں جن کے گھر کے قریب سکول نہیں ہے اور وہ کئی کلومیٹر دور لڑکوں کے سکول میں پڑھنے جاتی ہیں۔

ایک نجی تنظیم کی جانب سے گزشتہ دنوں لودھراں کے ایک سرکاری سکول کی طالبات میں سائیکلیں تقسیم کی گئیں تاکہ وہ خود سکول پڑھنے کے لیے آ سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ سائیکلیں بیداری نامی تنظیم کے ذریعے لودھراں کی دس بچیوں میں  تقسیم کی گئیں۔

سائیکلیں ان بچیوں کو دی گئی ہیں جن کے گھر کے قریب سکول نہیں ہے اور وہ کئی کلومیٹر دور لڑکوں کے سکول میں پڑھنے جاتی ہیں۔ سائیکلیں دینے کا مقصد بچیوں کی تعلیم کی راہ میں مشکلات کو کم کرنا ہے اور تعلیم کے زیور کے ذریعے بچیوں کی کم عمری کی شادیوں کو روکنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس چھوٹے سے عمل کے ذریعے حکومت کو یہ پیغام بھی دینا مقصود ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ کی ایک اہم وجہ سکولز کا گھروں سے دور ہونا ہے، اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کسی ٹرانسپورٹ کی سہولت تمام علاقوں میں فراہم کی جائے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس