تین بار بین الاقوامی ’آئرن مین‘ ٹرائیتھلون مکمل کرنے والی ثنا عارف کے مطابق: ’اگر آپ ایک خاتون ہیں اور یہ ریس مکمل کر لیتی ہیں تو آپ کو آئرن مین ہی کہا جائے گا اور مجھے آئرن مین کہلانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
سائیکلنگ
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی سائیکلنگ کوچ ماہم طارق اور سائیکلسٹ انیسہ جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں ورلڈ سائیکلنگ سینٹر میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔