کسی سے پوچھے بغیر منٹوں کے اندر اندر قانون پاس کروا لینا کیا معنی رکھتا ہے؟ خاص طور پر ایسا قانون، جس کا اثر دور تک جائے گا اور جس پر معاشرے کے ایک حصے کو اعتراض ہو؟
یہ معاشرہ اس وقت سب سے زیادہ اس ’آزادی صحافت‘ سے پناہ مانگتا ہے جو ہر گلی محلے میں جھولا جھول رہی ہوتی ہے اور جسے ہیڈ آفس سے کوئی معاوضہ کم ہی ملتا ہے۔ اس نے روز اپنا کنواں خود کھود کر پیاس بجھانی ہوتی ہے۔