پاکستان اسلام آباد کے گراؤنڈ میں وکلا کے چیمبر رہیں گے یا پھر فٹبال میچ ہو گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سیکٹر ایف ایٹ میں کچہری سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ کو 23 مارچ سے پہلے اصل حالت میں بحال کر کے یہاں یوم پاکستان کے موقعے پر سکول کے بچوں کا میچ منعقد کروایا جائے۔