اسلام آباد کے گراؤنڈ میں وکلا کے چیمبر رہیں گے یا پھر فٹبال میچ ہو گا؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سیکٹر ایف ایٹ میں کچہری سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ کو 23 مارچ سے پہلے اصل حالت میں بحال کر کے یہاں یوم پاکستان کے موقعے پر سکول کے بچوں کا میچ منعقد کروایا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 16 فروری کو ایک درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ سیکٹر ایف ایٹ میں کچہری سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ کو 23 مارچ سے پہلے اصل حالت میں بحال کر کے یہاں یوم پاکستان کے موقعے پر سکول کے بچوں کا میچ منعقد کروا کر قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

تین سال قبل ایف ایٹ میں او پی ایف سکول کے سامنے فٹبال گراؤنڈ میں، جہاں فارغ اوقات میں طلبہ اورشہری کھیلا کرتے تھے، کچہری سامنے ہونے کی وجہ سے وکلا نے پہلے گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرنا شروع کیں اور بعد میں گراؤنڈ پر مبینہ طور پر قبضہ کر کے چیمبرز تعمیر کرنا شروع کر دیے۔

دیکھتے ہی دیکھتے ان چیمبرز کی تعداد سینکڑوں ہو گئی، جس پر ایف ایٹ کی رہائشی ایک خاتون شہناز بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ فٹبال گراؤنڈ سے وکلا کے غیر قانونی چیمبرز ختم کر کے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے گراؤنڈ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ برس دسمبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر بھر سے غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے سات فروری کو سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے گراؤنڈ میں ڈیڑھ سو سے زائد وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرا دیے جبکہ 200 سے زائد چیمبر پر آپریشن ہونا باقی ہے۔

اس پر ردعمل میں وکلا کے ایک گروپ نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔

انڈپینڈنٹ اردو نے موقعے پر جا کر دیکھا کہ وکلا کے کتنے ’غیرقانونی‘ چیمبرز مسمار کیے گئے اور آیا عدالتی حکم پر 23 مارچ کو بچوں کا فٹبال میچ ممکن ہو سکے گا؟

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان