پاکستان پاکستان میں اگر کہیں ترقی ہے تو وہ سندھ ہے: وزیر اطلاعات سندھ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پورے پاکستان میں آپ کو کہیں ترقیاتی کام نظر آئے گا تو وہ سندھ ہے جہاں ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور کچھ مکمل ہوچکے ہیں جن کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے۔