پاکستان تھر: جب شادی میں شریک بچہ ’پانی پینے‘ بھارت جا نکلا مقامی افراد کے مطابق تین روز قبل ضلع تھرپارکر کے نواحی گاؤں کے رہائشی آٹھ سالہ کریم ڈنو ساند سرحد پار کرکے بھارت چلے گئے تھے، جنہیں بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکاروں نے واپس بھیج دیا۔