معیشت پاکستان: پیاز پیدا کرنے والے ’چھٹے بڑے‘ ملک کو بحران کا سامنا پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فارم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’پاکستان پیاز پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، جس کی سالانہ پیداوار تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہے۔‘