پاکستان کوئٹہ: انتظامیہ نے بکتر بند گاڑی کے ذریعے اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن نے احتجاج کرتے صوبائی اسمبلی کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گیٹ کھلوانے کی کوشش کرتے ہوئے بکتر گاڑی کی ٹکر سے اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا گیا۔