خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے حقوق کی بات ہونی چاہیے، ان پر ہونے والے ظلم و ستم پر بات ہونی چاہیے۔
بڑے پڑھے لکھے لوگوں کے علاوہ علمائے دین بھی اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے انکاری ہیں۔ اگر کوئی بیٹی اپنی جائیداد میں حصہ مانگتی ہے تو اس کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے حتی کہ اس سے قطع تعلق کر لیا جاتا ہے۔