وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نفاذ آج رات سے ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے۔‘
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’سابق حکومت میں فروری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔‘
Government has decided to increase the prices of Petrol, High Speed Diesel, Kerosene Oil and Light Diesel Oil by Rs 30 per litre from Friday May 27, 2022. New prices will go into effect at midnight. The new price of petrol will be Rs 179.86 & diesel will be Rs 174.15 per litre.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 26, 2022
وزیر خزانہ نے کہا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان کے فارمولا پر جاوں تو پیٹرول205روپے لیٹر ہو جائے گا۔‘
ان کے مطابق ’پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا۔‘
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔