\
انڈپینڈنٹ اردو

’نسل کش سیکریٹری‘: بلنکن کی تقریر میں فلسطینی حامیوں کے نعرے

فلسطین کے حامی مظاہرین نے واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کی تقریر کے دوران مداخلت کی اور ان پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے Secretary of genocide یعنی ’نسل کش سیکریٹری‘ اور ’جنگی مجرم‘ قرار دیا۔