حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایک بار پھر قیمتیں بڑھاتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے اس سے پہلے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کیا تھا (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایک بار پھر قیمتیں بڑھاتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل میں نو روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272، ہائی سپیڈ ڈیزل 280، مٹی کا تیل 202 روپے 73 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 196 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات 16 فروری سے ہوگا۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں 35 ، 35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب بدھ ہی کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا ہے جس میں لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے بتایا کہ شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ محصولات کا 170 ارب موجودہ اور پچھلا ہدف پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے کی رقم میں 40 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور بی آئی ایس پی کی رقم 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کی جا رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان