2024: انڈپینڈنٹ کی کون سی خبریں اور ویڈیوز سب سے زیادہ پسند کی گئیں؟

سال بھر کی مقبول ترین خبروں، تجزیوں اور ویڈیوز میں یہ موضوعات سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔

انڈپینڈنٹ اردو کی سال بھر کی پسندیدہ ترین خبروں کی جھلکیاں (انڈی گرافکس)

گذشتہ برسوں کی طرح سال 2024 میں بھی قارئین اور ناظرین نے کئی خبروں اور ویڈیوز کو مقبول بنایا۔

قارئین اور سامعین میں پذیرائی حاصل کرنے والے مواد کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران تاریخ، فن و ثقافت، تحقیق اور سیاست سے متعلق خبریں زیادہ مقبول رہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو خبروں کا پس منظر جاننے اور معلوماتی رپورٹس میں بھی بہت دلچسپی رہی۔

ذیل میں ہم ایسی خبروں، ریلز اور ویڈیوز کا ذکر رہے ہیں جو سال 2024 کے دوران سب سے زیادہ دیکھی اور پڑھی گئیں۔

  • انڈپینڈنٹ اردو ویب سائٹ

کیا برائلر یا فارمی چکن کھانے سے کینسر ہو سکتا ہے؟

یہ خبر پشاور سے نامہ نگار اظہار اللہ کی تھی جس میں انہوں نے برائلر چکن کے کینسر کے ساتھ تعلق کے بارے میں کچھ تحقیقی مقالہ جات اور ماہرین سے گفتگو کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی برائلر چکن کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

  • فیس بک

پی آئی اے کا جہاز جو پراسرار طور پر اڑتے اڑتے غائب ہو گیا

فیس بُک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ظفر سید کی تھی، جس میں انہوں نے 35 سال پہلے گلگت سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے فوکر جہاز کے بارے میں بتایا تھا، جو اڑتے اڑتے یوں غائب ہوا کہ آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

  • یوٹیوب

استغاثہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تو عمران خان ہنس پڑے: علیمہ خان

 یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا انٹرویو رہا، جو انہوں نے عمر فیضان کو الیکشن 2024 سے قبل دیا تھا۔

  • ریلز

جان نثار میں حبا بخاری کا کردار آفر ہوا تھا: حبا علی

 یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر پر بطور ریلز سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو پاکستانی اداکارہ حبا علی کی تھی، جس میں وہ اپنے ڈرامے ’جان نثار‘ کے کردار کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔

  • انسٹاگرام

آذربائیجان کے طیارے کے قازقستان میں گرنے سے پہلے آخری لمحات، مسافر کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ دیکھی جانی والی ویڈیو وہ ہے، جس میں آذربائیجان کے طیارے کے قازقستان میں گرنے سے پہلے آخری لمحات میں ایک مسافر کلمہ شہادت پڑھ رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین