لندن میں انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خلاف احتجاج، حملے کی کوشش

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جے شنکر کی گاڑی کی طرف دوڑتا آیا اور لندن پولیس افسران کے سامنے انڈیا کے قومی پرچم کو پھاڑ دیا۔

انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر 28 ستمبر 2023 کو واشنگٹن ڈی سی میں (اے ایف پی/ برینڈن سمیئولسکی)

انڈین میڈیا کے مطابق لندن میں انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو جمعرات کو اس وقت ہراساں کیا گیا اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گاڑی میں روانہ ہو رہے تھے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جے شنکر کی گاڑی کی طرف دوڑتا آیا اور لندن پولیس افسران کے سامنے انڈیا کے قومی پرچم کو پھاڑ دیا۔

انڈیا ٹو ڈے نے رپورٹ کیا کہ جیسے ہی جے شنکر چیتھم ہاؤس میں ایک مباحثے کے بعد روانہ ہوئے، ایک شخص ان کی کار کی طرف دوڑا۔

اس واقعے کی ویڈیو، جو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص غصے میں وزیر خارجہ کے قافلے کی طرف بڑھتا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر پولیس کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مظاہرین انڈین ترنگے کو پھاڑتے اور نعرے بازی کرتے نظر آئے، تاہم چند لمحوں بعد پولیس حرکت میں آتی ہے اور دیگر افراد کے ساتھ اس شخص کو بھی گرفتار کر لیتی ہے۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ اس مقام کے باہر احتجاج کر رہے ہیں جہاں جے شنکر مباحثے میں شریک تھے، اور وہ پرچم لہرا رہے ہیں اور خالصتان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

یہ واقعہ جے شکنر کے چار سے نو مارچ تک برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا، جہاں انڈین وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لامی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے تھیں۔

برطانیہ میں اپنی مصروفیات کے بعد، جے شنکر چھ سے سات مارچ تک آئرلینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

وہاں ان کی آئرش وزیر خارجہ سائمن ہیریس سے ملاقات طے ہے، اس کے علاوہ وہ وہاں دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور انڈین کمیونٹی سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ