کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ، 10 اہلکار جان سے گئے

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق پولیس نفری پر فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 اہلکار زخمی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ کے بعد 11 نومبر، 2026 کو ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں(زبیر مروت)

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے تحصیل گمبٹ میں ریسکیو 1122 حکام کے مطابق پولیس نفری پر فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 پولیس اہلکار جان سے گئے ہیں اور 11 زخمی ہیں۔

مقامی پولیس افسر فیصل خان کے مطابق مرنے والوں میں پولیس کے دو اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان جواد آفریدی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ واقعہ گمبٹ تحصیل کے دور دراز علاقے در بوکچ میں پیش آیا جہاں پولیس غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔ 

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

جواد آفریدی نے بتایا، ’موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق 11 لاشیں وہاں پڑی ہیں اور اس کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ تاہم علاقہ دور ہونے کی وجہ سے منتقلی میں وقت لگے گا اور اس کے بعد اموات کی تعداد کا صحیح اندازہ گا۔ ‘

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) دفتر پشاور سے واقعے کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ سے جاری غیر قانونی گولڈ مائئنگ کے خلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن ہورہا تھا۔

اور اسی دوران پولیس نفری پر تھانہ گمبٹ کی حدود دربوکچ کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ گھٹ جوڑ نے پولیس نفری پر چھپ کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ  پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی اموات کا بھی خدشہ ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر اقبال کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

کوہاٹ حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن مقاضی میں خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کاالاعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) اور کاالعدم حافظ گل بہادر گروپ نے اس قسم کی کارروائیاں کی ہیں۔ 

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں گذشتہ کئی ماہ سے امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے اور مختلف کارروائیوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان