’دا کراؤن‘ اور ’دا کوئینز گیمبٹ‘ کے ساتھ نیٹ فلکس ایمی ایوارڈز پر چھا گیا

نیٹ فلکس کے یہ دو شوز اس سال سٹریمنگ ویب سائٹ کے ایوارڈز کی تعداد 44 پر لے آئے۔

جوش او کونر نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘کے لیے بہترین اداکار کا ایمی ایوارڈ جیتنے کے بعد پریس روم میں پوز دیتے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

امریکہ میں ٹیلی ویژن کے چوٹی کے ستارے دو سالوں میں پہلی بار اتوار کو ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کے لیے جمع ہوئے، جہاں ’دا کراؤن‘ اور ’دا کوئینز گیمبٹ‘ نے نیٹ فلکس کے لیے ٹیلی ویژن کے سب سے بڑے ایوارڈز جیت لیے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی کہانی ’دا کراؤن‘ نے ’سٹار وارز‘ سیریز کی ’دا منڈلورین‘ کے ساتھ ساتھ ’بریجرٹن‘، ’دا بوائز‘، ’دا ہینڈ میڈز ٹیل‘، ’لَور کرافٹ کنٹری‘، ’پوز ‘ اور ’دِز اِز اَس‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

نیٹ فلکس نے 2012 میں اپنا پہلا اوریجنل شو بنانے کے بعد سے ٹی وی کے منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر اس نے کبھی بھی سلسلہ وار ایوارڈز نہیں جیتے، یعنی بہترین ڈراما، بہترین کامیڈی اور بہترین محدود سیریز۔

اولیویا کولمین نے ملکہ برطانیہ دوم کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ جوش او کونر نے ’دا کراؤن‘ میں شہزادہ چارلس کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا اایوارڈ جیتا۔ اس شو کے دو معاون کرداروں نے بھی ایوارڈ حاصل کیے، جن میں جیلین اینڈرسن بھی شامل ہیں، جنہوں نے مارگریٹ تھیچر کی تصویر کشی کی۔ اس کے علاوہ اس نے بہترین تحریر اور ہدایت کاری کے لیے ایوارڈ بھی لیے۔

’دا کراؤن‘ کے خالق پیٹر مورگن نے اس کامیابی پر کہا: ’ہم ایک پارٹی کرنے والے ہیں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں بہت شکرگزار ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’دا کراؤن‘، جو اپنے چوتھے سیزن میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی بدقسمت شادی کو ظاہر کرتا ہے، کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس اپنی بے حد مقبول سیریز ’دا کوئینز گیمبٹ‘ پر بھی انحصار کر رہا تھا اور اس نے بھی اسے مایوس نہیں کیا۔

نیٹ فلکس کے یہ دو شوز اس سال سٹریمنگ ویب سائٹ کے ایوارڈز کی تعداد 44 پر لے آئے۔

’دا کوئینز گیمبٹ‘ ایک مشکلات کی شکار یتیم لڑکی کی کہانی ہے جو پیشہ ورانہ شطرنج کی دنیا میں قدم رکھتی ہے۔ اس سیریز نے سامعین کو مسحور کردیا اور دنیا بھر میں شطرنج کی فروخت کو آسمان پر چڑھا دیا۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر ولیم ہوربرگ نے سٹیج پر سٹار انیا ٹیلر جوی کو بتایا: ’آپ شطرنج کو واپس لائی ہیں اور آپ نے لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی ایک پوری نسل کو یہ احساس دلایا ہے کہ پدرشاہی ہماری ملکاؤں کے آگے کچھ نہیں ہے۔‘

محدود سیریز میں مرکزی اداکارہ کا انعام کیٹ ونسلیٹ کو جاسوسی ڈراما ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ کے لیے دیا گیا، جس نے جولیان نکلسن اور ایون پیٹرز کے لیے محدود سیریز میں معاون اداکاری کے دونوں ایوارڈ بھی جیتے۔

اس سے قبل جیسن سوڈیکیس نے ایپل ٹی وی اور گلوبل سمیش ہٹ ’ٹیڈ لاسو‘ کے لیے بہترین کامیڈی اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا، جس میں وہ امریکی فٹ بال کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے، جس نے ایک انگریزی فٹ بال ٹیم کا کنٹرول سنبھالا ہوا تھا۔

اس شو نے کامیڈی کی کیٹیگری میں معاون اداکاروں کے رات کے پہلے دو ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

گذشتہ برس کی ورچوئل تقریب کے برعکس اس سال پانچ سو کے قریب مہمانوں کی ایک فہرست تیار کی گئی، جہاں لوگ وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت جمع ہوئے جن میں ویکسین لگانے کا ثبوت بھی شامل تھا۔

لیکن شو کے آغاز میں ریپرز ایل ایل کول جے اور لل ڈکی کی میوزیکل پرفارمنس کے بعد اداکار سیتھ روگن نے مذاقاً کہا: ’اس چھوٹے سے کمرے میں ہم بہت سارے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی