افغانستان کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ’سازشی نظریات‘ محض سیاست یا خارجہ پالیسی تک محدود نہیں بلکہ اب کرکٹ میں بھی سامنے آئے ہیں۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا بدھ کو کھیلا جانے والا میچ کم از کم پاکستان میں انتہائی باریک بینی سے دیکھا گیا اور اس کے بارے میں کئی افواہوں نے بھی جنم لیا۔
پاکستان کے متعدد انٹرنیٹ صارفین سمجھتے ہیں کہ بھارت اور افغانستان کے مابین گذشتہ شب کھیلا جانے والا میچ، جس میں بھارت نے 66 رنز سے فتح حاصل کی، ’فکسڈ‘ تھا، حالانکہ اس بات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں، مگر پھر بھی قیاس آرائیاں جاری رہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے میچ سے متعلق اپنی ’سوچ‘ کو سپورٹ کرتے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے جن میں بدھ کے میچ میں افغانستان کی خراب فیلڈنگ اور غیر متاثرکن باڈی لینگویج واضح تھی۔ کرکٹ شائقین سمجھتے ہیں کہ افغان کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں ویسے پرجوش دکھائی نہیں دے رہے تھے جیسے وہ پاکستان کے خلاف میچ میں تھے۔
پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ہی ’فکسڈ میچ‘ اور ’بہت اچھے پیسے دیے انڈیا‘ #WellPaidIndia ٹرینڈ کرنے لگا۔ کچھ لوگوں سمجھتے ہیں کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اپنے کانٹریکٹس کی وجہ سے افغان ٹیم میچ ہاری تھی۔
میچ کے ٹاس کے وقت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی جس کے بارے میں صارفین کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی سے کہا کہ ’آپ پہلے بولنگ کریں گے‘ جس کے بعد محمد نبی نے یہی اعلان کیا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔
listen Carefully
— Shehzad (@ShehzadHere_) November 3, 2021
Kohli losing the toss & saying to M. Nabi, "Bowl first"
clearly paid Afghanis sold their faith.#INDvsAFG #fixed #fixing #Afghanistan #Nabi #fixerkings #WellPaidIndia pic.twitter.com/hX2Lsp1pAV
شہزاد نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’توجہ سے سنیں، کوہلی نے ٹاس ہارنے کے بعد محمد نبی سے کہا کہ ’پہلے بولنگ کریں۔‘
تاہم آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ٹاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد نبی نے باضابطہ طور پر اعلان کرنے سے پہلے کوہلی کو بتایا تھا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے نہ کہ کوہلی نے انہیں ایسا کرنے کو کہا تھا۔
خدیجہ نامی صارف نے افغان ٹیم کا بولنگ چارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سادہ سا اصول ہے، جو اچھی بولنگ کرے گا، وہ بولنگ نہیں کرے گا۔‘
انہوں نے افغان بولرز محمد نبی اور کریم جنت کا حوالہ دیا تھا، جنہوں نے بولنگ کے دوران سب سے کم رنز دیے۔
Jo achi bowling kry ga wo bowling ni krya ga
— Khadija (@Khadija_hon) November 3, 2021
Simple rule#fixed pic.twitter.com/TFDyvp8Fp5
وجاہت کاظمی نے افغانستان اور بھارت کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے تحریر کیا: ’جب آپ میچ ہارنے کے لیے تیار ہوں مگر آئی پی ایل کانٹریکٹ ہارنے کے لیے نہیں۔‘
When you're ready to lose the match but not your IPL contract - #Fixed#INDvsAFG #T20WorldCup
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) November 3, 2021
مشی نامی صارف نے افغان کرکٹ ٹیم کی مس فیلڈنگ کا ویڈیو کلپ فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’افغان ٹیم سیمی فائنل میں جانے کے لیے نہیں بلکہ آئی پی ایل میں جانے کے لیے کھیل رہی ہے۔‘
ٹوئٹر صارف آدیش کوپنر نے لکھا: ’مجیب کو ڈراپ کر دیا گیا، قیس اور نور نہیں کھیلے، نبی اور راشد نے ایک ایک اوور کروایا، افغان کھلاڑیوں نے آسان کیچ چھوڑ دیے، مس فیلڈنگ اور آسان چوکے۔ بہت اچھے پیسے دیے انڈیا، میرا مطلب ہے کہ بہت اچھا کھیلے۔‘
1- Mujeeb droped
— Adesh kopnar 7 (@AdeshKopnar) November 4, 2021
2- Qais and noor not played
3-Nabi bowled only one over
4-Rashid Khan bowling one over spells
5-Afghan players dropping easy catches
6-misfield and easy fours
Well paid India I mean well played#fixed@imVkohli @jatinsapru @cricketaakash @WasimJaffer14 @BCCI
وضاحت: نبی نے ضرور ایک اوور کروایا، مگر راشد خان نے اپنے چار اوروں کا کوٹا پورا کیا، البتہ وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
عبدالواجد نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں کہا جا رہا ہے کہ افغان طالبان کا ایک وفد افغانستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے گیا تھا۔ اگر افغان کرکٹ بورڈ کو میچ فکسنگ کے شواہد ملے تو ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
The delegation of the Islamic Emirate of Afghanistan has gone to watch the cricket match between Afghanistan and India.
— Abdul Wajid (@AWjamalfc) November 3, 2021
If evidence of match-fixing is found by the Afghan Cricket Board, they will be punished#fixed#INDvsAFG pic.twitter.com/aIYVEh0YVn
چند سوشل میڈیا صارفین نے دو میچ دو کہانیاں کے عنوان سے تصاویر شیئر کی ہیں جن میں پاکستان اور انڈیا سے شکست کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان تصاویر میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد افغانستان کے کھلاڑی افسردہ تھے جبکہ انڈیا سے میچ میں شکست کے بعد وہ انڈین کھلاڑیوں سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ملا رہے تھے۔