تیز بولر عامر کا کہنا ہے کہ ’ایسے فیصلے کبھی آسان نہیں ہوتے لیکن ناگزیر ہوتے ہیں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اگلی نسل آگے آئے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائے۔‘
عماد وسیم
عماد وسیم ایک مایہ ناز آل راؤنڈر ہیں اور ابھی بہت اچھی فارم میں ہیں۔ ان کی فٹنس لاجواب ہے اور وہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے تھے لیکن ان کی اچانک ریٹائرمنٹ نے بہت سے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔