پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے چیمپیئن بننے میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم نے ہفتے کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔
آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے داروں سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔
پی ایس ایل میں عماد وسیم کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان پر فینز، سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا رہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔
عماد وسیم نے اس بارے میں ہفتے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں پاکستان کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ، یہاں تک کہ انڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی موجودگی کا بخوشی اعلان کرتا ہوں۔‘
I am happy to announce that pursuant to meeting PCB officials, I have reconsidered my retirement and am delighted to declare my availability for Pakistan cricket in T20i format leading up to ICC T20i World Cup 2024.
— Imad Wasim (@simadwasim) March 23, 2024
I would like to thank the PCB for reposing trust in me and I…
آل راؤنڈر عماد وسیم نے نومبر 2023 میں سوشل میڈیا پر ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
تاہم اب ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد عماد وسیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کو دستیاب ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں عماد وسیم کی 12 وکٹیں اور اہم مواقعوں پر بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 126 رنز بنائے۔
عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جن میں 486 رنز بنائیے اور 65 وکٹیں حاصل کی۔ اسی طرح 55 ایک روزہ میچ کھیلے جن میں 986 رنز بنائیے اور 44 وکٹیں حاصل کیں۔