پاکستان کراچی: ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار کی موت، مشتعل افراد نے پانچ ڈمپرز جلا دیے پولیس کے مطابق پیر کی شب جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن سکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ایک ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جس کے بعد موقعے پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا اور پانچ واٹر ٹینکروں کو نذرِ آتش کر دیا۔