وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے خاقان شاہنواز نے بتایا کہ ان میں وہ تحمل نہیں ہے جو وکالت کے پیشے میں درکار ہوتا ہے۔ ان کا ڈراما مائی ڈئیر سنڈریلا ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
ہم ٹی وی
یہ ڈراما اپنی پہلی قسط سے تنازع کا شکار ہوا، اور آگے چل کر ایسے کئی مناظر آئے تو دیکھنے والوں کے لیے یادگار تھے، ان میں سے کچھ تو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئے۔