پاکستان کرنل (ر) انعام سے ہونے والے سلوک پر معذرت خواہ: اٹارنی جنرل وزارت دفاع نے جاسوسی کے الزام میں گذشتہ برس دسمبر میں کرنل (ر) انعام الرحیم کوان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور ایک ماہ نو دن حراست میں رہنے کے بعد رواں برس 22 جنوری کو انہیں عدالتی حکم کے باعث رہا کیا گیا تھا۔