برطانوی دارالامرا کی رکن بیرونس لوئس کیسی نے میٹ ڈیپارٹمنٹ یا لندن پولیس سے ’خود کو تبدیل کرنے‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’بحیثیت عوام یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم خود کو پولیس سے بچائیں۔ یہ پولیس کا کام ہےکہ وہ ہمیں عوام کی حیثیت سےبچائیں۔‘
برطانیہ میں انسداد انتہا پسندی کے کمیشن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے کارکن اور نیو نازی گروپ وبائی مرض کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔