ان ہیروئینوں کو دیکھنے کے بعد مجھے اپنا آپ انتہائی مکار، چالاک اور بھونڈا لگ رہا ہے۔ نہ مجھ میں ان جیسی نزاکت ہے، نہ ان جیسا بھولا پن ہے اور نہ ہی ان جیسا صبر ہے۔
ہیرو
نیچرل اداکاری کرنا، عام آدمی جیسا ولن بننا، سوپر پاورز کے بغیر ہیرو بننا، پوری فلم میں کوئی غیر معمولی بات نہ ہونا، کچھ بھی ایسا نہ ہونا جو صرف فلموں ہی میں ہو سکتا ہو، یہ سب کچھ نہیں ہو گا تو ہم فلم کو فلم کیوں کہیں گے؟ ڈرامے کو پھر ڈرامہ کیوں کہیں گے؟