خیبر پختونخوا کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں ہیں کہ انشورنس کمپنی کو دیے جا سکیں لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ فنڈز کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔
صحت کارڈ
صحت انشورنس پروگرام کو ایک سال ہو گیا ہے اور اس ایک سال میں اس پروگرام سے فائدہ لینے والوں میں 75 فیصد مریض ایسے ہیں جنہوں نے سرکاری ہسپتالوں کے بجائے نجی ہسپتال کو ترجیح دی ہے۔