چونکہ وزیراعظم پاکستان خود یہ فرما چکے ہیں کہ عوام کے ہجوم نے ضلعی انتظامیہ کو مفلوج کر دیا تھا لہذا اس کے بعد جو بھی انکوائری ہو گی اس میں قصور آپ کا ہی نکلے گا۔
سری لنکا میں ہزاروں مسلمان ہر رات اس خوف کو سینے سے لگائے سوتے ہیں کہ نجانے کل کس پر کیا مقدمہ بنا کر اس کا کیا حال کیا جائے۔ سیالکوٹ کا واقعہ سری لنکا میں ان تمام قوتوں کے لیے، جو مسلمانوں کے درپے ہیں، ایک سنہرہ موقع ثابت ہوگا۔