پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، محدود وسائل اور سہولیات کی کمی کے باوجوود صلاحیتوں کو منوایا جاسکتا ہے ایسی ہی ایک مثال لاہور کے نجی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹر ولید ملک نے قائم کی ہے۔
انہوں نے پانچ سالہ تعلیمی دورانیہ میں ہونے والے ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام امتحانات میں 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
دلچسپ بات ہے کہ میڈیکل کی تعلیم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے لاہور کے اس ہونہار طالب علم نے بہت چھوٹی سی عمر میں قرآن پاک بھی حفظ کر رکھا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ولید ملک سے قبل پاکستان میں کسی ایک کورس میں زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا اعزاز کنگز ایڈورڈز میڈیکل کالج کی طالبہ کے پاس تھا، جنہوں نے پی ایچ ڈی میں 23 میڈل حاصل کیے تھے۔
انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر ولید ملک کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے بڑی مشکل سے انہیں تعلیم دلوائی اور ابتدا میں انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر پھر انہوں نے اپنی محنت سے کامیابیاں سمیٹیں۔
اس طالب علم نے پہلے ہی سمسٹر میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ بعد کے امتحانات میں مخلتف مضامین میں85 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کر کے میڈل حاصل کیے۔
اسی طرح مختلف کیٹگریز میں بھی میڈلز اپنے نام کروائے۔ ولید ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تھا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر انہوں نے سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں ملیں۔