کامن ویلتھ گیمز: گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ نے اعزاز والد کے نام کر دیا

24 سالہ محمد نوح دستگیر بٹ نے بدھ کو مردوں کی 109+ کی کیٹیرگری میں مقابلہ کرتے ہوئے 405 کلو وزن اٹھایا جو اس کیٹیگری میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ ہے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

محمد نوح کی اس جیت سے میڈلز ٹیبل پر پاکستان کے اب دو تمغے ہو چکے ہیں۔ ایک سونے کا تمغہ اور دوسرا کانسی کا تمغہ۔

24 سالہ محمد نوح دستگیر بٹ نے بدھ کو مردوں کی 109+ کی کیٹیگری میں مقابلہ کرتے ہوئے 405 کلو وزن اٹھایا جو اس کیٹیگری میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ ہے۔

اسی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دوسرے نمبر پر جبکہ بھارتی کھلاڑی تیسرے نمبر پر رہے۔

نوح دستگیر نے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک میں انہوں نے 232 کلوگرام وزن اٹھایا

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ اینڈریو نے سنیچ میں 170 کلوگرام وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک میں 224 کلوگرام وزن ہی اٹھا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تیسرے نمبر پر آنے والے بھارتی کھلاڑی گردیپ سنگھ نے سنیچ میں صرف 167 کلوگرام وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک میں وہ 223 کلوگرام وزن اٹھانے میں کامیاب ہوئے۔

نوح دستگیر نے 2018 کی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جب کہ گذشتہ سال دسمبر میں ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا۔

کامن ویلتھ گیمز2022 میں محمد نوح دستگیر نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد صحافی زاہد خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’میڈل جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور دعا کرنے کے لیے قوم، اپنی فیملی اور دوستوں کا شکر گزار ہوں۔‘

انہوں نے کہا: ’میں یہ اعزاز اپنے والد کے نام کرتا ہوں ان کی 12 سالوں کی محنت کی وجہ سے آج میں اس قابل ہوسکا۔‘

اپنی تربیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھے جبکہ بھائی بھی اس کھیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار کانسی کا تمغہ لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیا۔

اس سے قبل محمد نوح دستگیر بٹ کے بھائی حنظلہ دستگیر نے مردوں کی 109 کلوگرام کی کیٹیگری میں میں حصہ لیا تھا تاہم انہوں نے نویں پوزیشن حاصل کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل