صحت کے حکام نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں میں ’سلیپڈ چِیک‘ سنڈروم کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے سی ڈی سی نے اس ہفتے ہیومن پاروو وائرس کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔
سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ میں خاص طور پر پانچ سے نو سال کی عمر کے بچوں میں پاروو وائرس بی 19 کے متعدد کیسز کی اطلاع ملی ہے۔
اس عمر کے گروپ میں وائرس کے ٹیسٹوں میں مثبت شرح 2022 میں 15 فیصد سے بڑھ کر جون 2024 میں 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
’سلیپڈ چِیک‘ کے نام سے جانی جانے والی بیماری پاروو وائرس بی 19 ایک موسمی سانس کی بیماری ہے جو متاثرہ افراد سے سانس کے ذریعے پھیلتی ہے، چاہے ان میں علامات ہوں یا نہ ہوں۔
انفیکشن کے پہلے سات دنوں کے بعد، بچوں کے چہرے پر ایک دانہ نکل سکتا ہے جو گالوں پر تھپڑ لگنے کے نشان جیسا لگتا ہے۔
سکولوں میں کام کرنے والے اور بچوں کے قریب رابطے میں رہنے والے بالغوں میں انفیکشن کا خطرہ تاریخی طور پر زیادہ رہا ہے۔
بالغوں کو وائرس کی وجہ سے تین ہفتوں تک جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے، جو عام طور پر بغیر کسی مسئلے کے دور ہو جاتا ہے۔
یہ بیماری دنیا کے دیگر حصوں میں بھی پھیل رہی ہے۔ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 14 یورپی ممالک میں عوامی صحت کے حکام نے پاروو وائرس بی 19 کے غیر معمولی طور پر زیادہ کیسز دیکھے۔
بہت سے لوگوں میں پاروو وائرس بی 19 کے کوئی علامات نہیں ہوتی، لیکن جن بچوں اور بالغوں میں علامات ہوتی ہیں ان میں عام طور پر دو مراحل میں اس کے اثرات کا سامنا کرتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے مرحلے میں، جب متاثرہ افراد سے بیماری پھیل سکتی ہے، تو لوگوں میں بخار، پٹھوں میں درد اور کمزوری جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں، جو انفیکشن کے تقریباً سات دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ پہلا مرحلہ تقریباً پانچ دن تک رہتا ہے۔
دوسرے مرحلے کی علامات میں بچوں میں جوڑوں کا درد اور چہرے پر دانے شامل ہیں، جو ایک ریٹیکولیٹڈ باڈی دانے میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس میں جلد کے زخم ایک جال کی طرح بن جاتے ہیں۔
بالغوں کو بھی جوڑوں کے درد کے علاوہ اسی طرح کا دانہ ہو سکتا ہے۔ دانہ عام طور پر صرف اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب انفیکشن کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اکثر لوگ جو اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں وہ صحت یاب ہو جاتے ہیں اور علامتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ مایوکارڈائٹس، ہیپاٹائٹس یا اینسفالائٹس جیسے شدید نتائج بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔
پاروو وائرس بی 19 انفیکشن کے لیے فی الحال کوئی ویکسین یا مخصوص علاج تجویز نہیں کیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وائرس میں اضافہ کیوں ہوا ہے۔
سی ڈی سی عوام کو اس بیماری کی علامات اور جو لوگ زیادہ خطرے میں ہیں ان کے کے بارے میں آگاہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر طبی مدد حاصل کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
© The Independent