سعودی توانائی منصوبوں میں کام کے لیے 250 کارکن جدہ روانہ: پنجاب حکومت

 ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ کے مطابق جدہ جانے والوں میں سیفٹی انسپیکٹرز، فیبریکیٹرز، ویلڈرز اور دیگر کارکن شامل ہیں۔

آٹھ نومبر، 2026 کو وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ سعودی عرب روانہ ہونے والے پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ (عدنان افضل چٹھہ ایکس اکاؤنٹ)

حکومت پنجاب کے ایک عہدےدار نے بتایا ہے کہ توانائی اور پاور پلانٹ کے بڑے منصوبے پر مختلف ملازمتوں کے لیے بھرتی ہونے کے بعد اتوار کو تقریباً 250 پاکستانی شہری جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ نے ایکس پر لکھا کہ گذشتہ سال حکومت پنجاب کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور ملک میں مختلف آجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں اور اس کے بعد کیے جانے والے رابطوں کے نتیجے میں پاکستانی کارکنوں کی طلب اب حقیقی ملازمتوں میں تبدیل ہو رہی ہے۔

عدنان افضل چٹھہ نے ایکس پر لکھا کہ ’آج ہمارے 250 پاکستانی نوجوان روزگار کے لیے سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ توانائی اور پاور پلانٹ کے ایک بڑے منصوبے پر کام کریں گے۔ ان میں سیفٹی انسپیکٹرز، فیبریکیٹرز، ویلڈرز اور دیگر کارکن شامل ہیں۔‘

عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر، صوبائی حکومت پاکستانی کارکنوں کے سفری اور متعلقہ اخراجات کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

حکومت پنجاب کے عہدےدار نے بتایا کہ محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان پاکستانی شہریوں کو روانگی سے قبل انڈسٹریل سیفٹی، ایچ ایس ای (صحت، حفاظت اور ماحول) اور ضروری رہنمائی کی تربیت ملے۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب میں شاندار انداز میں ملک کی نمائندگی کریں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چٹھہ نے لکھا، ’اپنی محنت، ایمانداری اور نظم و ضبط کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کریں، اپنے والدین کے لیے سہارا بنیں اور اپنے خوابوں کو پورا کریں۔‘

ہر سال ہزاروں پاکستانی شہری تعلیم اور روزگار کے مقاصد کے لیے سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل کے دیگر ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور اپنی بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے بیرون ملک، خاص طور پر خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت