آرمی چیف کے نام لکھے گئے پہلے خط پہ تنقید کے بعد دوسرے خط میں خان صاحب نے اصلاح کی ہے، عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے فاصلوں کی نشاندہی کی ہے، آئینی کردار نبھانے کا کہا ہے ورنہ دوسری صورت ’فالٹ لائنز‘ سے متنبہ بھی کیا ہے۔
خط
خواجہ بابا کی دکان پر موجود جمگھٹے میں کئی پڑھے لکھے بھی تھے مگر ملک کو شاید ہمارے چہرے سے کچھ زیادہ ہی علم و فضل ٹپکتا نظر آیا اس لیے اس نے باقی سب کو نظر انداز کر کے خط ہمیں پکڑا دیا کہ پڑھ کر سناؤ۔