تاشقند میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے درمیان ملاقات میں تجارت، سیاحت، توانائی، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ازبکستان
پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے اسلام آباد میں سہ فریقی اجلاس کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت افغانستان کے شہر مزار شریف سے پاکستان تک ریلوے ٹریک بچھائے جائیں گے، جس سے وسطی ایشیا کے ممالک کو درآمدات میں آسانی پیدا ہو گی۔