پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ کے مطابق: ’ایئر پورٹ اتھارٹی ہر حد تک جاتی ہے کہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں مگر ایسے واقعات کے رونما ہونے میں کئی ایسے پیچیدہ عناصر شامل ہیں، جن پر قابو پانے کا عمل ایک مسلسل جنگ کی سی صورت اختیار کر چکا ہے۔‘
پرندے
سندھ کے محکمہ جنگلی حیات نے ایک تازہ سروے میں بتایا کہ 2022 کے سیلاب کے باعث جھیلوں کو میٹھے پانی کی فراہمی اور شکار پر پابندی کے باعث اس سال 12 لاکھ مہمان پرندوں کی آمد کا نیا ریکارڈ بنا۔