الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے سپریم کورٹ سے 28 فروری سے پہلے رائے دینے کی استدعا کی، تاکہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔
خفیہ رائے شماری
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’آپ ابھی تک اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے،سب کو پتہ ہے کہ ہمارے سینیٹ کے انتخابات کیسے ہوتے رہے ہیں۔‘