سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’ڈیجیٹل کرنسی کا اجرا ابھی بہت دور کی بات ہے۔ سٹیٹ بینک اس وقت امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ نہ ابھی کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی پلان فائنل ہوا ہے۔‘
ڈیجیٹل کرنسی
دنیا میں اس وقت بٹ کوائن سمیت ہزاروں کرپٹو کرنسیاں ہیں ، تاہم مارکیٹ میں ان کی قیمت مستحکم نہیں رہتی ۔