امریکی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑی پیدائشی طور پر امریکی نہیں ہیں اور کئی کھلاڑی تو اپنی کرکٹ کا آغاز کسی اور ملک سے کرنے کے بعد یہاں آئے ہیں۔
یوں تو کرکٹ کو ٹیم گیم یا 11 کھلاڑیوں کا کھیل کہا جاتا ہے لیکن ہر ٹیم میں چند ایسے کھلاڑی بھی ہوتے ہیں جو تن تنہا کسی بھی مقابلے کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔