انضمام خود پر لگے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی

سابق کپتان انضمام الحق نے نجی ٹی وی چینل سما سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پی سی بی اپنی تمام تر تحقیقات مکمل کر لے اور جب ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں تو میں پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔‘

انضمام الحق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی (فائل فوٹو/ پی سی بی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے نجی ٹی وی چینل سما سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے کہ جب تک ان پر لگے الزامات کی تحقیقات ہوتی ہیں تب تک وہ عہدے سے مستعفی ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پی سی بی اپنی تمام تر تحقیقات مکمل کر لے اور جب ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں تو میں پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔‘

انضمام الحق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑی ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

سابق کپتان انضمام الحق پر برطانیہ میں کھلاڑیوں کے ایجنٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کا الزام ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔‘

انضام الحق نے نجی ٹی چینل سما سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود پی سی بی سے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کروائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’سلیکٹر کا کام ایک جج کی طرح ہوتا ہے اور اگر میرے اوپر سوال اٹھے گا تو بہتر یہی ہے کہ کہ میں ایک سائڈ پر ہو جاؤں۔‘

’مجھے نہیں بلکہ سب کو ہی تکلیف ہوتی ہوگی کہ لوگ بغیر تحقیق کیے ایسی باتیں کرتے ہیں اور جس نے باتیں کی ہیں انہیں ثبوت بھی دینا چاہیے۔‘

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ’کمپنی ہے یا جو بھی چیز ہے جس کی تحقیق کی جائے تاکہ وہ ہر چیز واضح ہو اور لوگوں کے سامنے بھی آنی چاہیے۔‘

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’سایہ نامی کمپنی اس میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گذشتہ ہفتے بھی ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ورلڈ کپ سکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو مکمل فری ہینڈ دیا، اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں بنے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ