پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے کپتان اور چیف سلیکٹر کو ٹیم بنانے کے لیے ’فری ہینڈ‘ دیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ذکا اشرف ورلڈ کپ سکواڈ میں کپتان اور چیف سلیکٹر کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے۔‘
بیان کے مطابق ’سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انہیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں۔‘
انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو لگاتار تین میچز ہارنے کے بعد سابق کھلاڑیوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس تنقید کی زد میں سب سے زیادہ بابر اعظم اور پھر بولرز دکھائی دے رہے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ پاکستان ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں میں اختلافات ہیں۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کچھ میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں کے ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پر زور انداز میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ایسے کوئی بھی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے ان بے بنیاد دعووں کو تقویت ملے۔‘
پاکستان اب تک اس ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ اسے انڈیا، آسٹریلیا اور افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان لگاتار تین شکستوں کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
اس سب پر جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بیان جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ’بورڈ ورلڈ کپ 2023 کی پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کرے گا، فی الحال بورڈ مکمل طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم سے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لیے اچھے کھیل کے لیے پرامید ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ’بورڈ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، تاہم اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابر اعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔‘
’ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی مزید چار میچز کھیلنے ہیں، امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آئندہ مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔‘
اسی دوران چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس کے دوران پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کھلاڑیوں سے کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’ہم ایسا کئی مرتبہ کر چکے ہیں کہ جب ہم گر کر اٹھتے ہیں (آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) وہاں جاتے ہیں، وہ یاد کرو۔ میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہم یہ کر چکے ہیں، ہم بہت مرتبہ یہ کر چکے ہیں۔‘
بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے مزید کہا کہ ’ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے تو آسانی ہو گی، ہر چیز ہمارے ساتھ ہو گی۔‘
پی سی بی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم صارفین کی اکثریت اس بیان پر برہم دکھائی دیتی ہے۔
Cricket needs to be separated from Politics. PCB throwing their captain under the bus in the middle of a tournament is hilarious. These oldies are just saving themselves at the cost of babar’s neck. Your captain, coach, management, bowlers everyone played their part in these Loss https://t.co/y3Z1HBPXXG
— c (@gayomarlic) October 26, 2023
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے۔ پی سی بی کا ٹورنامنٹ کے دوران اپنے کپتان کے ساتھ یہ رویہ روا رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ بزرگ افراد خود کو بچانے کے لیے بابر کی قربانی دے رہے ہیں۔ ان شکستوں میں آپ کے کپتان، کوچ، مینجمنٹ اور بولرز سب کا کردار تھا۔‘
Pcb was atleast professional under Ramiz raja and he supported this team :) https://t.co/m0FjLAWpUg
— niqqa 2.0 (@simpforhaseeb) October 26, 2023
کرکٹ شائقین کو پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی یاد بھی ستانے لگی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں پروفیشنل تھا اور انہوں نے اس ٹیم کو سپورٹ کیا تھا۔‘
First they removed the wc winning captain from the video celebrating country’s cricket history and now theyre throwing babar under the bus in the middle of the tournament.. PCB will never learn how to give respect to their captains!! https://t.co/fmIcEfsQ2U
— KiKi (@kiki_56__) October 26, 2023
کی کی نامی صارف نے پی سی بی کو ان کی ’کوتاہیوں‘ پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’پہلے انہوں نے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کو ملک میں کرکٹ کی تاریخ پر بنائی گئی ویڈیو سے نکال دیا اور اب ایک ٹورنامنٹ کے درمیان ایک اور کپتان کے بارے میں ایسا بیان۔ پی سی بی کبھی نہیں سیکھے گا کہ اپنے کپتان کی عزت کیسے کرنی ہے۔‘