’کنگ کر لے گا‘: اوپننگ بلے باز کے سوال پر محمد رضوان کا جواب

سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں اوپننگ بیٹسمین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’کنگ کر لے گا۔‘

پاکستانی کپتان محمد رضوان سات فروری 2025 کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے (پی سی بی یوٹیوب/ سکرین گریب)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بابر اعظم اور فخز زمان کو اوپننگ بلے باز کے طور پر کھلائے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

10ویں چیمپیئنز ٹرافی میں 19 فروری سے دنیائے کرکٹ کی آٹھ بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔

اس سے قبل آٹھ فروری سے لاہور میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی سہ ملکی سیریز بھی ہونے جا رہی ہے۔

اسی تناظر میں لاہور میں جمعے کو پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے تشکیل دیے گئے پاکستانی سکواڈ اور پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اوپننگ بیٹسمین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’کنگ کر لے گا‘، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اوپننگ کی ذمہ داری بابر اعظم اور فخر زمان پر ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فخر زمان چھ ماہ کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی فارم بھی کچھ خاص نہیں ہے۔ دوسری جانب بابر کی فارم بھی اتنی اچھی نہیں ہے لیکن وہ تکنیکی طور پر سب سے اچھے بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’صائم ایوب کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے کمبینیشن متاثر ہوا ہے‘، ساتھ ہی سپنرز کے حوالے سے محمد رضوان نے واضح کیا کہ ’ابرار احمد پہلی ترجیح ہیں، اس لیے دوسرے سپنرز پر غور نہیں کیا گیا۔‘

چیمپیئنز ٹرافی سکواڈ کے حوالے سے پاکستانی کپتان نے کہا کہ ’سکواڈ سب کے سامنے ہے اور فی الحال کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سکواڈ میں کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔‘

پاکستانی کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنا ضروری ہے اور فارم میں موجود کرکٹرز کو موقع دیا جانا چاہیے تاکہ ٹیم زیادہ متوازن اور کامیاب ثابت ہو۔

خوشدل شاہ اور فہیم اشرف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’دونوں کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’ٹیم کو ایک لیفٹ آرم سپنر کی ضرورت تھی اور خوشدل شاہ نے اس کردار میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔‘

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھیلنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا، خاص طور پر تین ملکی سیریز کے تناظر میں۔ انہوں نے لاہور کی وکٹ اور کنڈیشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اوس کا اثر پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے دو سپنرز کارآمد نہیں ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ