پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں گذشتہ چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے شہر لاہور، کراچی اور راولپنڈی ان میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ انڈیا اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سکواڈ کی کپتانی محمد رضوان کریں گے اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ اسی طرح 2017 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے تین ارکان بابر اعظم، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی سکواٖڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ
بلے باز: بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر
آل راؤنڈر: فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان)
وکٹ کیپر بلے باز: محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان
سپنر: ابرار احمد
فاسٹ بولرز: حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی
پی سی بی کے پاس سکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اور اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق یہی سکواڈ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل لاہور اور کراچی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز نہ صرف تیاری کے طور پر کام کرے گی بلکہ مسابقتی حالات میں ہماری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔‘
مزید کہا گیا کہ ’ہوم گراؤنڈ پر چیمپیئنز ٹرافی کا دفاع کرنے سے پہلے کھلاڑیوں کو فائنل ٹچ اپ دینے کا یہ بہترین موقع ہے۔‘