آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آسٹریلوی ٹیم نے انڈین ٹیم کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے 73 رنز بنائے تھے، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز سکور کرسکے۔
دوسری جانب انڈیا کے محمد شامی نے 3، جڈیجا اور ورون چکرورتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھی۔
انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 28 رنز بنایے، شبھمن گل نے آٹھ، شریاس ایئر نے 45، اکژر پٹیل نے 27، ہاردک پانڈیا نے 28 رنز اور وراٹ کوہلی نے 84 رنز سکور کیے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار نو مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔